Qitaat e Mohsin - Rida e Khawb

April 29, 2007 on 10:14 pm | In Rida e Khawb |

قطعاتِ محسن

 سیّد محسن  نقوی کے غزل اور نظم کے قادر الکلام شاعر ہونے کے بارے میں دو آراء نہیں ہو سکتیں۔ محسن کی نثر جو اُن کے شعری مجموعوں کے دیباچوں کی شکل میں محفوظ ہو چکی ہے بلا شبہ تخلیق تحریروں کی صفِ اوّل میں شمار کی جاسکتی ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک اور صنفِ سخن یعنی قطعہ نگاری کے بھی بادشاہ ہیں ۔ اِن کے قطعات کے مجموعے " ردائے خواب" کو ان کے دیگر شعری مجموعوں کی طرح بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ۔ نقادانِ فن نے اسے قطعہ نگاری میں ایک نئے باب کا اِضافہ قرار دیا ۔مذہبی نوعیت کے قطعات " میراثِ محسن " میں پہلے ہی درج کئے جا چکے ہیں ۔محسن نے اخبارات کے لئے جو قطعات لکھے ان کی زیادہ تر نوعیت سیاسی تھی لیکن ان کا لکھنے والا بہر حال محسن تھا چنانچہ ان قطعات کا ایک انتخاب محسن کے پرستاروں کے لئے نوشئہ خاص کی صورت میںشائع کیا جارہا ہے ۔

        خالد شریف

ردائے خواب

مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا

میں ہر کسی سے محبت کروں کسی کے لیے

محسن نقوی

انتساب

ناراض دوستوں کے نام…..

مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا

میں ہر کسی سے محبت کروں کسی کے لیے

بَرگِ صحرا سے رَدائے خواب، تک میں محسن

شریکِ سفر ہوں۔مجھے دیدہ زیب کتابوں کی

اشاعت کا جنون ہے اور محسن کو اپنے فن کو

نکھارنے اور سنوارنے کی لگن۔! اُس کے

چاہنے والوں اور اُس سے چاہے جانے والوں

کے لیے معذرت کے ساتھ اطلاع کہ اُس کا

سچا عشق،صرف شاعری ہے۔

ع  کسے کہ کُشتہ نشد از قبیلۂ مانیست

       خالد شریف

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^